پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹر ز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، پرویز سجاد چیئرمین منتخب

منگل 22 ستمبر 2020 12:59

پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹر ز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، پرویز سجاد چیئرمین منتخب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹر ز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں عبد اللطیف گروپ کے پرویز سجاد کوچیئرمین منتخب کرلیا گیا،30ستمبر کو سالانہ اجلاس عام میں تمام عہدیداروں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹر ز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں امسال چیئرمین کا انتخاب سائوتھ سرکل سے کیا گیا جس میں غیر رسمی نتائج کے مطابق پرویز سجاد چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ سینئر وائس چیئرمین کا انتخاب نارتھ سرکل سے کیا گیا جس میں سینئر رہنما ریاض احمد کو منتخب کیا گیا، انتخابات میں زاہد نذیر کو سائوتھ سرکل سے وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس عام 30 ستمبر کو لاہور میں مرکزی دفتر میں منعقد ہوگا جبکہ سائوتھ سرکل سے عہدیداربذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوں گے۔ اجلاس میں دونوں سرکلز کے کامیاب عہدیداروں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں