نٹ ویئرکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں 4.43 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا

بدھ 23 ستمبر 2020 15:09

نٹ ویئرکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں 4.43 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) ملک سے نٹ ویئرکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں 4.43 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق جولائی سے لیکراگست 2020ء تک نٹ ویئر کی برآمدات سے ملک کو 0.564 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.43 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں نٹ ویئرکی برآمدات سے ملک کو 0.540 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں بیڈ ویئرکی برآمدات میں 5.93 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی سے لیکراگست 2020ء تک بیڈ ویئرکی برآمدات سے ملک کو 0.424 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بیڈ وئیرکی برآمدات سے ملک کو 0.400 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق اس تولیوں کی برآمدات سے مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک کو 0.133 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں