پہلی سہ ماہی میں سونا کی درآمدات میں نمایاں کمی

جمعہ 23 اکتوبر 2020 16:22

پہلی سہ ماہی میں سونا کی درآمدات میں نمایاں کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2020ء) : پہلی سہ ماہی میں سونا کی درآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.20 ملین ڈالرمالیت کا سونادرآمد کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4.47 ملین ڈالرمالیت کاسونا درآمد کیا گیاتھا، اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں آئرن اورسٹیل کی درآمدات میں 1.24 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جولائی سے ستمبر2020 تک کی مدت میں 375.14 ملین ڈاکرمالیت کا آئرن اورسٹیل درآمدکیا گیا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 370.54 ملین ڈالرکاآئرن اورسٹیل درآمد کیا گیاتھا،اعدادوشمارکے مطابق اس مدت میں دیگردھاتوں اورآرٹیکلز کی درآمدات میں 8.79 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں برآمدات میں 0.94 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے، جولائی سے لیکرستمبر2020 تک کی مدت میں ملکی برآمدات کا حجم 5.458 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا ، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی برآمدات کا حجم 5.510 ارب ڈالررہاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں درآمدات کا حجم 11.262 ارب ڈالررہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی عرصہ کے مقابلہ میں 0.56 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی درآمدات کا حجم 11.262 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں