ماڑی پٹرولیم کمپنی بلوچستان میں معدنی شعبے کی ترقی کے منصوبے شروع کرے گی

بدھ 25 نومبر 2020 13:08

ماڑی پٹرولیم کمپنی بلوچستان میں معدنی شعبے کی ترقی کے منصوبے شروع کرے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2020ء) :ماڑی پٹرولیم کمپنی بلوچستان میں مختلف  کمپنیوں کے ساتھ مل کر معدنی شعبے کی ترقی کے منصوبے شروع کرے گی۔

(جاری ہے)

ماڑی پٹرولیم کمپنی کی طرف سے سٹاک مارکیٹ میں جمع کرائے جانے والے نوٹس کے مطابق کمپنی نے اس سلسلہ میں وائی بی پاکستان لمٹڈ عارف حبیب ایکویٹی پرائیویٹ لمیٹڈ، لبرٹی ملز لمیٹداور ریلائنس کموڈٹی پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک مشترکہ وینچر کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت کمپنی نیشنل ریسورس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے بلوچستان میں معدنی منصوبے شروع کرے گی۔ ان منصوبوں ایکسپلوریشن، سروے ، معدنی وسائل کی پیداوار اور ان کی فروخت کے منصوبے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں