ویلیو ایڈڈمصنوعات تیار کرنے والی برآمدی صنعتوں کوخصوصی مراعات دی جائیں ،پرویز حنیف

ہفتہ 28 نومبر 2020 12:39

ویلیو ایڈڈمصنوعات تیار کرنے والی برآمدی صنعتوں کوخصوصی مراعات دی جائیں ،پرویز حنیف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2020ء) چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پرویز حنیف نے کہا ہے کہ برآمدات کے فروغ کے بغیر معیشت کومضبوط بنیاد نہیں مل سکتی ،دنیا میں پاکستان کو ''برانڈ ''کے طور پر متعارف کرانے کیلئے غیر معمولی کوششیں درکار ہیں اورحکومت کی سرپرستی کے بغیر یہ ممکن نہیں ، ویلیو ایڈڈمصنوعات تیار کرنے والی برآمدی صنعتوںکوخصوصی مراعات دی جائیں اور برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو بھی دورکیا جائے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان متعلقہ وزارت کے ذمہ داران سے پاکستان کے ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں کی ماضی کی برآمدات کے اعدادوشمارطلب کریں اور حالیہ سالوں میں تنزلی کی وجوہات کا بھی جائزہ لیں۔ دنیا میں چند ممالک صرف ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں کی تیاری اوربرآمدات کرتے ہیں اورپاکستان کو ان سب میں ایک خاص مقام حاصل تھا لیکن  آج یہ صنعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ایسا شعبہ ہے جس کے ذریعے دیہاتوں میں لوگوں کو گھر کی دہلیز پر روزگارکی فراہمی ممکن ہے اور اگرحکومت سرپرستی کرے تو دیہاتوں میں روزگار کی فراہمی کا انقلاب لاکر اربنائزیشن کو بھی روکاجاسکتاہے ۔ پرویز حنیف نے کہا کہ برآمدات کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کی بعض پالیسیاں مشکلات کاباعث ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے اورحکومت کوچاہیے کہ ہمارے تحفظات اور مطالبات کا نوٹس لے کر ان مسائل کو حل کرایا جائے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں