رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران کٹلری کی ملکی برآمدات میں 25.41 فیصد اضافہ ہواہے، ادارہ برائے شماریات پاکستان

بدھ 20 جنوری 2021 12:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2021ء) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران کٹلری کی ملکی برآمدات میں 25.41 فیصد اضافہ ہواہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان پی بی ایس  کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2020 کے دوران برآمدات کا حجم 59.478 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2019 میں کٹلری کی برآمدات سے 47.428 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران کٹلری کی ملکی برآمدات میں 12.050 ملین ڈالر یعنی 25 فیصد سے زیادہ کانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا  ہے۔ پی بی ایس کے مطابق  دسمبر 2019 کے مقابلہ میں دسمبر 2020 کے دوران کٹلری کی برآمدات میں 34.47 فیصد کا نمایا ںاضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ دسمبر 2019 میں برآمدات کا حجم 7.419ملین ڈالر رہاتھا جو دسمبر 2020 کے دوران 9.976 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔ دوسری جانب نومبر 2020 کے مقابلہ میں دسمبر 2020 کے دوران کٹلری کی برآمدات میں 4.46 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ نومبر 2020 میں برآمدات سے 10.442 ملن ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا تاہم دسمبر 2020 میں کٹلری کی قومی برآمدات 9.976 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں