ملک میں پک اپ گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران 32.39 فیصد اضافہ

جمعرات 21 جنوری 2021 13:04

ملک میں پک اپ گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران 32.39 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2021ء) ملک میں پک اپ گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے نصف میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 32.39 فیصدکانمایاں اضافہ ہواہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان آٹوموبائل ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے  دسمبر2020 تک کی مدت میں ملک میں 8,766 یونٹس پک اپ گاڑیاں فروخت ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 32.39 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی عرصہ میں ملک میں 6,621 یونٹ پک اپ گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

دسمبر2020 میں ملک میں 6,621 یونٹ پک اپ گاڑیاں فروخت ہوئیں ، گزشتہ سال دسمبر میں ملک میں 1,916 یونٹ پک اپ گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سوزوکی راوی کے 4,140 یونٹس،ٹویوٹا ہائی لکس کے 3,620 یونٹس، جے اے سی کے 3,620 یونٹس، ڈی میکس کے 141 یونٹس اورہونڈائی پورٹر کے 557 یونٹس گاڑیاں فروخت ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں