ملکی درآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں 7.08 فیصداضافہ

ہفتہ 23 جنوری 2021 12:27

ملکی درآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں 7.08 فیصداضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2021ء) ملکی درآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے پہلے نصف میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 7.08 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکردسمبر2020 تک کی مدت میں ملکی درآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا حجم 613.800 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 7.08 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی درآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 573.179 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا،دسمبر2020 میں درآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا حجم  131.54 ملین ڈالررہا، دسمبر2020 میں درآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 96.78 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، مالی سال 2019-20 میں درآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا حجم 1.106 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔


متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں