آئی ٹی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

جمعہ 25 جون 2021 18:22

آئی ٹی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2021ء) آئی ٹی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ امین الحق کے مطابق جولائی 2020 تا مئی 2021 تک کے عرصے میں 47 اعشاریہ ایک فیصد رہیں۔

(جاری ہے)

امین الحق نے بتایاکہ ایک ارب 90 کروڑ 8 لاکھ ڈالر کی برآمدات گزشتہ برس ایک ارب 29 کروڑ تھیں،جون 2021 تک 2 ارب ڈالر کا ہدف بھی پورا کرلیں گے۔ امین الحق نے بتایاکہ تیز ترین برآمدی ترسیلات کیلئے آئی ٹی کمپنیاں اور سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں