اٹک ریفائنری کو گزشتہ مالی سال کے دوران 1.068 ارب روپے کی آمدن

بدھ 22 ستمبر 2021 11:10

اسلام آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2021ء) 30 جون 2021 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران اٹک ریفائنری لمیٹڈ (اے ٹی آر ایل) کو 1.068 ارب روپے بعداز ٹیکس آمدن ہوئی ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق اس دوران اے ٹی آر ایل کی فی حصص آمدن 10.01 روپے رہی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مالی سال 2020 میں کمپنی کو 4.685 ارب روپے خسارہ ہوا تھا اور کمپنی کا فی حصص خسارہ 43.95 روپے رہا تھا۔ کمپنی نے کہا ہے کہ سیلز میں اضافہ کے نتیجہ میں خسارہ پر قابو پانے اور بعداز ٹیکس آمدن کے حصول میں مدد ملی ہے اور دوسری جانب اے ٹی آر ایل کی ذیلی کمپنیوں کے خسارہ کے خاتمہ اور 1.67 ارب روپے منافع کے باعث کمپنی کو بعداز ٹیکس آمدن ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں