پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی

جمعہ 22 اکتوبر 2021 19:08

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اعلامیے کے مطابق پیر سے جمعرات صبح ساڑھے نو بجے سے 4 بجے تک کاروبار ہوگا ،جمعہ کومارکیٹ کا پہلا سیشن صبح سوا نو بجے سے 12 بجے تک ہوگا۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں کہا گیا کہ جمعہ کودوسرا سیشن ڈھائی بجے سے 5 بجے تک ہوگا۔اعلامیے کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق 25 اکتوبر سے ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں