ملک میں سائیکلوں کی پیداوارمیں اضافہ کارحجان

ہفتہ 27 نومبر 2021 13:18

ملک میں سائیکلوں کی پیداوارمیں   اضافہ کارحجان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2021ء) ملک میں سائیکلوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں عمومی اضافہ کا رحجان دیکھنے میں آیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں سائیکلوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر104.98 فیصد اورستمبرمیں سالانہ بنیادوں پر107.55 فیصدکی شرح سے نموہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جولائی تاستمبرتک کی مدت میں ملک میں 32,100 یونٹس سائیکلوں کی پیداوارریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 104.98 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 15660 یونٹس سائیکلوں کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔ستمبرکے مہینہ میں ملک میں 11 یونٹس سائیکلوں کی پیداوارریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 107.55 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں ملک میں 5300 یونٹس سائیکلوں کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔ملک میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں مجموعی طورپر5.15 فیصدکی بڑھوتری ریکارڈکی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں