سوتی دھاگہ اور سوتی ملبوسات کی پیداوار میں اضافے کا رجحان

ہفتہ 27 نومبر 2021 13:19

سوتی دھاگہ اور سوتی ملبوسات کی پیداوار میں  اضافے کا رجحان
اسلام آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2021ء) :ملک میں سوتی دھاگہ اور سوتی ملبوسات کی پیداوار میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں عمومی  اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات  کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں سوتی دھاگے کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 0.85 فیصد اور ستمبر کے مہینے میں ماہانہ بنیادوں پر 0.95 فیصد کی نمو ہوئی ، اسی طرح سوتی ملبوسات کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 0.40 فیصد اور ستمبر میں ماہانہ بنیادوں پر 0.21 فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد وشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں ملک میں سوتی دھاگہ 864200 ٹن سوتی دھاگہ کی پیداوار  ریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 856940 ٹن سوتی دھاگہ کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ستمبر میں ملک میں 288075 ٹن سوتی دھاگہ کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال ستمبر کے مقابلہ میں 0.95 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں ملک میں 285375 ٹن سوتی دھاگہ کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 262620000 مربع میٹر سوتی ملبوسات کی پیداوار ریکارڈ کی گئی  جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 0.40 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک میں 261567000 مربع میٹر سوتی ملبوسات کی پیداوار ریکارڈکی گئی تھی۔ ستمبر میں ملک میں 87510000 مربع میٹر سوتی ملبوسات کی پیداوار ہوئی ۔ گزشتہ سال ستمبر یہ حجم 87330000 مربع میٹر تھا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی سہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار سالانہ بنیادوں پر 5.15 فیصداور ستمبر کے مہینہ میں ماہانہ بنیادوں پر 1.19 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں