شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری (سٹاک) میں پہلی سہ ماہی میں 2.57 فیصد کا اضافہ

ہفتہ 27 نومبر 2021 13:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2021ء)شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری (سٹاک) میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 2.57 فیصدکی شرح سے نموہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 14,096,375ملین روپے ریکارڈکیاگیا، گزشتہ مالی سال کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 13,742,100 روپے ریکارڈکیاگیاتھا اس طرح پہلی سہ ماہی میں شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری میں 2.57 فیصدکی شرح سے نموہوئی ہے۔ستمبرمیں شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر1.40 فیصدکی نموریکارڈکی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں