کٹلری کی برآمدات میں چار ماہ کے دوران 1.38 فیصد کمی

ہفتہ 27 نومبر 2021 13:22

کٹلری کی برآمدات میں   چار ماہ کے دوران  1.38 فیصد کمی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2021ء) ملک سے کٹلری کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں1.38 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2021 تک کی مدت میں کٹلری کی برآمدات سے ملک کو 38.52 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.38 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کٹلری کی برآمدات سے ملک کو39.06 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا،اکتوبر2021 میں کٹلری کی برآمدات میں گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 3.20 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اکتوبر2021 میں کٹلری کی برآمدات سے ملک کو10.65 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ سال اکتوبرمیں کٹلری کی برآمدات سے ملک کو11 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں ملکی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں مجموعی طورپر24.94 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں