آٹو فنانسنگ میں اکتوبرکے دوران 44 فیصد اضافہ

ہفتہ 27 نومبر 2021 13:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2021ء) آٹو فنانسنگ میں اکتوبر 2021 کے دوران 44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2021 کے دوران گاڑیوں کی خریداری کےلئے 346 ارب روپے کے مجموعی قرضہ جات جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2020  کے مقابلہ میں اکتوبر 2021 کے دوران آٹو فنانسنگ کی شرح میں مجموعی طور پر 44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ستمبر 2021 کے دوران کار فنانسنگ کی مد میں 338 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2020 میں قرضوں کی فراہمی کا حجم 240 ارب روپے رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں