عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی

خام تیل کی قیمتیں 72.72 ڈالرفی بیرل ہو گئی ، مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ہفتہ 27 نومبر 2021 22:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی، برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 72.72 ڈالرفی بیرل ہوگئی۔ ڈبلیوٹی آئی آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 68 ڈالرفی بیرل کی سطح پرآگئی۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغازکردیا۔

(جاری ہے)

مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ۔ اوگراذرائع کا کہنا ہے کہ یکم دسمبرسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کا کوئی جوازنہیں۔ تمام ترٹیکسز وصول کرنے کے باوجود قیمتوں میں کمی کی جاسکتی ہے۔ اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری 29 نومبرکوبھجوائیگا۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان یکم دسمبرکوکیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں