ملک میں ایئرکنڈیشنرز کی پیداوارمیں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 82 فیصد اضافہ

منگل 30 نومبر 2021 12:11

ملک میں ایئرکنڈیشنرز کی پیداوارمیں پہلی سہ ماہی کے دوران  سالانہ بنیاد پر 82  فیصد اضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2021ء) ملک میں ایئرکنڈیشنرز کی پیداوارمیں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی  کے دوروان سالانہ بنیاد پر 82  فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا،حجم 2  لاکھ 30  ہزار سے زیادہ   رہا۔

(جاری ہے)

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں ایئرکنڈیشنرز کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر82.09 فیصد اورستمبرمیں ماہانہ بنیادوں پر192.18 فیصدشرح  نمودیکھنے میں آئی ، جولائی تاستم  230,901 یونٹس  کی پیداوار ہوئی  جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 82.09 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال  اس دورانیے میں 126,804 یونٹس پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

ستمبر2021 میں ملک میں 59,377 یونٹس ایئرکنڈیشنرز کی پیداوارریکارڈکی گئی جو ستمبر2020کے مقابلے میں 192.18 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں  20,322 یونٹس کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر5.15 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں