پاکستان اورسنگاپورکے درمیان دوطرفہ تجارت ،جاری مالی سال کے دوران برآمدات میں 15.27 اور درآمدات میں 47.49 فیصد اضافہ ریکارڈ

منگل 30 نومبر 2021 12:39

پاکستان اورسنگاپورکے درمیان دوطرفہ تجارت ،جاری مالی سال کے دوران برآمدات میں 15.27  اور درآمدات میں 47.49 فیصد  اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2021ء) پاکستان اورسنگاپورکے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں  سالانہ بنیاد پر  اضافہ ریکارڈکیاگیاہے،  برآمدات میں 15.27 فیصد  اور درآمدات میں 47.49 فیصد اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری اعدادوشمارکے مطابق  رواں  مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سنگاپورکوپاکستانی برآمدات کاحجم 73.05 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 15.27 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کے پہلے چارماہ میں سنگاپورکوپاکستانی برآمدات کا حجم 63.37 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اکتوبرمیں سنگاپورکو15.91 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو اکتوبر 2020 کے مقابلے میں زیادہ  ہیں، گزشتہ سال اکتوبرمیں سنگاپورکو14.10 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

مالی سال 2021 میں سنگاپورکوپاکستان کی مجموعی برآمدات کاحجم 183.15 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا۔ سنگاپورسے چار ماہ کے دوران 1.147 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی ہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 47.49 فیصدزیادہ  ہیں، گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سنگاپورسے 777.72 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔اکتوبر2021 میں سنگاپورسے 243.22 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں ، جو اکتوبر2020  میں 245.50 ملین ڈالر رہی تھیں۔ مالی سال 2021 میں سنگاپور سے درآمدات کا حجم 3.115 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں