ملک میں جیپوں کی پیداواروفروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران اضافہ

منگل 30 نومبر 2021 13:10

ملک میں جیپوں کی پیداواروفروخت میں جاری مالی سال کے  پہلے 4 ماہ  کے دوران اضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2021ء) ملک میں جیپوں کی پیداواراورفروخت میں جاری مالی سال کے پہلے چارمہینوں ( جولائی تا اکتوبر)میں  سالانہ بنیاد پر  اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان آٹومینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4  ماہ میں ملک میں 4,789  جیپوں کی پیداواراور4,901 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 102.15فیصد اور104.12 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملک میں   2,369  جیپوں کی پیداواراور2,401 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اکتوبر2021 میں ملک میں 1,170 یونٹس جیپوں کی پیداواراور 1,229 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی، گزشتہ سال اکتوبرمیں ملک میں 714 یونٹس جیپوں کی پیداواراور822 یونٹس کی فروخت دیکھنے میں آئی تھی۔ جاری مالی سال میں ٹویوٹا فرچونر کے 2,485 یونٹس کی پیداواراور2,473 یونٹس کی فروخت ہوئی، ہونڈائی ٹکسن کی 898  جیپوں کی پیداوار اور1,042 یونٹس کی فروخت ہوئی۔ اسی طرح مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ہونڈابی آروی کی 1,316 جیپوں کی پیداواراور1,386 یونٹس  کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں