جوتوں کی برآمدا ت میں چار ماہ کے دوران 12 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ برائے شماریا ت

جمعرات 2 دسمبر 2021 16:07

جوتوں کی برآمدا ت میں چار ماہ کے دوران   12 فیصد  اضافہ ہوا ، ادارہ برائے شماریا ت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2021ء) ملک سے جوتوں کی برآمدا ت میں جاری مالی سال کے پہلے4ماہ  کے دوران   12.02 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا  ہے۔  ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک جوتوں کی برآمدات سے 47.70 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 42.58 ملین ڈالر تھا۔ مقداری لحاظ سے جوتوں کی برآمدات میں 5.24 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 5022  میٹرک ٹن جوتوں کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھی جو جاری مالی سال میں بڑھ کر 5285 میٹرک ٹن ہو گئی۔ چمڑے سے بنائے گئے جوتوں کی برآمدات میں اضافہ کی شرح 6.06 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے 4ماہ میں چمڑے سے بنائے گئے جوتوں کی برآمدات سے 36.70ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو جاری مالی سال میں  38.92 ملین ڈالر ہو گیا۔ کینوس سے بنائی گئی جوتوں کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں 65.88 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں