کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں چار ماہ کے دوران 38.5 فیصد اضافہ

بدھ 8 دسمبر 2021 13:10

کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں چار ماہ کے دوران  38.5 فیصد اضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2021ء)کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38.5 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2021 تک کی مدت میں کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 216.7 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38.5 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 156.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

اکتوبر2021 میں کینیڈاسے ترسیلات زرکاحجم 54.2 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ سال اکتوبرمیں کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 39.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ حکومت کی جانب سے قانونی اور بینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات،سہولیات اورترغیبات دینے کے نتیجہ میں ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے اورجاری مالی سال کے دوران سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں مجموعی طورپر11.9 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں