سیمینٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 37.99 فیصد کمی

جمعرات 9 دسمبر 2021 15:01

سیمینٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 37.99 فیصد  کمی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2021ء) ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیاد پر  37.99 فیصد  کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے  مطابق جولائی سےاکتوبر2021 تک  سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو65.45 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 37.99 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو 105.54 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

مقداری لحاظ سے اس مدت میں سیمنٹ کی برآمدات میں 44.20 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، مالی سال کے پہلے چارماہ میں 1,804,285 میٹرک ٹن سیمنٹ کی برآمدات ہوئیں ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں3,233,754 میٹرک ٹن سیمنٹ کی برآمدات ہوئی تھی۔ اکتوبر2021 میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو 10.24 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ اکتوبرکے 33.24 ملین ڈالرکے مقابلے میں 69.18 فیصد کم ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں