دبئی میں خبیرپختونخوا سرمایہ کاری کانفرنس میں 10 ارب ڈالر مالیت کی مفاہمت کی 40 یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں،حسن دائود بٹ

پیر 17 جنوری 2022 14:52

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جنوری 2022ء) خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسن دائود بٹ نے کہا ہے کہ دبئی میں خبیرپختونخوا سرمایہ کاری کانفرنس میں 10 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی 40 سے زائد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ پیر کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ   دبئی  ایکسپو 2020میں خیبر پختونخوا کے حوالے سے ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس (لینڈ آف گروؤننگ اپرچونٹیز) میں صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذریعے سیاحت کے فروغ اور انفرا اسٹرکچر کی تعمیر سمیت مفاہمت کی 44 یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں جبکہ جبکہ سرمایہ کاروں خیبر پختونخوا  میں سیاحت کے فروغ، انفرا اسٹرکچر کی بہتری اور صنعتی شہروں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی  لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے حوالے سے ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں متحدہ عرب امارات، چین اور پاکستانی بزنس گروپس نے صوبے میں سیاحتی زونز، اسپیشل اکنامک زونز اور صنعتی شہروں میں سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا  کہ کانفرنس میں سیاحت، سولر انرجی، انرجی اینڈ پاور، لائیو اسٹاک، انفرا اسٹرکچر اور واٹر اسپورٹس سے متعلق پروجیکٹس نے سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کی۔انہوں نے مزید کہاکہ  خیبر پختونخوا حکومت نے سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کر کے 10 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے معاہدوں پر دستخط کیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں