ایس ای سی پی کا عوام الناس کو’ٹرسٹ انوسٹمنٹ بنک لمیٹڈ بارے انتباہ

جمعرات 27 جنوری 2022 23:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی جانب سے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ این بی ایف سی کے ریگولیٹری فریم ورک کی مسلسل خلاف ورزیوں کی وجہ سے میسرز ’ٹرسٹ انوسٹمنٹ بنک لمیٹڈ (ی آئی بی ایل) کا لائسنس، مورخہ یکم نومبر 2018 سے منسوخ کیا جا چکا ہے۔ کمیشن نے TIBL کو بند کئے جانے کے لئے جنوری 2019 سے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل بھی دائر کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

میسرز ’ٹرسٹ انوسٹمنٹ بنک لمیٹڈ (ٹی آئی بی ایل) کا لائسنس منسوخ ہونے اور کمپنی کو بند کئے جانے کی قانونی کارروائی کے نتیجے میں مذکورہ کمپنی ایس ای سی پی کے ریگولیٹری فریم ورک کے تحت بطور این بی ایف سی، کسی بھی قسم کا لائسنس یافتہ کاروبار کرنے کی مجاز نہیں رہی۔ تمام متعلقہ افراد اور عوام الناس کو خبردار کیا جاتا ہے کہ ’ٹی آئی بی ایل‘ کے ساتھ بطور این بی ایف سی کمپنی کسی بھی قسم کے کاروباری لین دین نہ کریں۔ علاوہ ازیں، اگر کوئی بھی شخص، ٹی آئی بی ایل کی ایماء پر بطور این بی ایف سی کمپنی کاروباری سرگرمی میں ملوث پایا جائے، تو براہ مہربانی اس بارے میں فوری طور پر ایس ای سی پی کو مطلع کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں