چائے کی قومی درآمدات میں اپرپل کے دوران26.42 فیصد کمی

جمعرات 19 مئی 2022 10:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) چائے کی قومی درآمدات میں اپرپل 2022 کے دوران 26.42 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کےاعدادوشمار کےمطابق اس دوران چائے کی درآمدات کا حجم 8.4 ارب روپے تک کم ہو گیا جبکہ مارچ 2022 میں چائے کی درآمدات کاحجم 11.4 ارب روپے رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح مارچ 2022 کےمقابلہ میں اپریل 2022 کے دوران چائے کی ملکی برآمدات میں 3 ارب روپے یعنی 26 فیصد سےزیادہ کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں