چاول کی برآمدات جاری مالی سال میں 4 ملین ٹن کی ریکارڈ سطح تک بڑھی ہیں، ریپ

اتوار 22 مئی 2022 09:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) چاول کی برآمدات جاری مالی سال میں 4 ملین ٹن کی ریکارڈ سطح تک بڑھی ہیں۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (ریپ) کے چیئرمین علی حسین اصغر نے کہا ہےکہ چاول کے برآمدکنندگان نے رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں چاولوں کی ریکارڈ 4 ملین ٹن برآمدات کی ہیں۔ ریپ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اپریل کے دوران 3.96 ملین ٹن چاول برآمد کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں جولائی تا اپریل کے دوران چاول کی قومی برآمدات میں 3 لاکھ 10 ہزار ٹن کے اضافہ سے برآمدات کا حجم ریکارڈ 4 ملین ٹن بڑھ گیا۔ علی حسین اصغر نے توقع ظاہر کی کہ رواں مالی سال کے اختتام تک چاول کی برآمدات 4.6 ملین ٹن سے زیادہ رہنے کی توقع ہے اور اس سے حاصل زرمبادلہ 2.5 ارب ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان چاول کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کےلئے نئی منڈیوں کی تلاش اور رسائی کےلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔\395

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں