عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

منگل 24 مئی 2022 16:35

عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ کساد بازاری چھا جانے کے خدشات اور چین میں کورونا سے متعلقہ پابندیوں کے اثرات کے باعث ایک ڈالر فی بیرل تک کم ہو گئے۔

(جاری ہے)

منگل کو نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں برنٹ کروڈ کی جولائی میں سپلائی کے سودے 21سینٹ کمی کے ساتھ 113.21 ڈالر فی بیرل اور جون کے لیے امریکی کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی) کی سپلائی 25 سینٹ کی کمی کے ساتھ 110.04ڈالر فی بیرل پر طے پائی۔پیر کو عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی جانب سے کساد بازاری چھانے کے خدشات کے اظہار نے تیل مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب کیئے گو کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ دنیا کی بڑے معاشی ممالک کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں