ٹریکٹرز کی اندرون ملک پیداوار میں 9 فیصد اضافہ

جمعرات 26 مئی 2022 09:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) ٹریکٹرز کی اندرون ملک پیداوار میں جاری مالی سال کے دوران 9 فیصد سے زیادہ اضافہ ہواہے۔ مینوفیکچرنگ کی بڑی صنعتوں کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں جولائی تا مارچ کے دوران ٹریکٹروں کی مقامی اسمبلنگ 36 ہزار 653 یونٹس رہی تھی تاہم رواں مالی سال میں جولائی تا مارچ میں پیداوار 39 ہزار 992 یونٹس تک برھ گئی ۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران ٹریکٹرز کی اندرون ملک اسمبلنگ میں 3 ہزار 339 یونتس یعنی 9.11 فیصد اضافہ اریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ میں کاروں اور جیپوں کی ملکی پیداوار کا حجم بھی 55.09 فیصد بڑھوتری کے نتیجہ میں گزشتہ سال کی ایک لاکھ 14 ہزار 617 یونٹس پیداوار کے مقابلہ میں ایک لاکھ 77 ہزار 757 یونٹس تک پہنچ گئی۔\395

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں