پاک الیکٹرون لمیٹد کی خالص آمدن میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 10 فیصد اضافہ

جمعرات 26 مئی 2022 09:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) پاک الیکٹرون لمیٹد (پی اے ای ایل) کی خالص آمدنی میں رواں سال (2022 کی) پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 10 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی اعداوو شمار کے مطابق2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران اس کے خالص منافع میں 28 ملین روپے یعنی 86 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 0.55 روپے کے مقابلے میں بڑھ کر 0.61 روپے فی شیئر رہی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں