گلیکسو کو 2021 کے دوران 16.81روپے فی شیئرآمدن ،6 سال کی بلند ترین سطح پر رہی

ہفتہ 28 مئی 2022 09:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) گلیکسو سمتھ کلائن پاکستان لمیٹڈ (گلیکسو) نے کہا ہے کہ 2021 کے دوران اسے 16.81روپے فی حصص آمدن ہوئی جو 6سال کے عرصے میں ریکارڈ آمدن ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق سال 2016 میں اس کی فی حصص آمدنی 8.68روپے رہی تھی ،تاہم 2017 میں یہ بڑھ کر 9.36روپے اور 2018 میں مزید اضافے کے ساتھ 10.23روپے رہی ۔ سال 2019کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدن میں معمولی کمی ہوئی اور یہ 9.55روپے فی شیئر رہی،تاہم 2020 میں یہ بڑھ کر 10.60روپے اور 2021کے دوران 16.81روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں