انفارمیشن اینڈ کیمونیکیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں 10 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر29.29فیصد اضافہ

ہفتہ 28 مئی 2022 10:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) انفارمیشن اینڈ کیمونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کے شعبے کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران شرح نمو سالانہ بنیاد پر 29.29فیصد رہی۔

(جاری ہے)

وزارت آئی ٹی وٹیلی کیمونیکیشن کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ ( جولائی تا اپریل 2021-22)کے دوران شعبے کی برآمدات کا حجم بڑھ کر2.198ارب ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال جولائی تا اپریل 2020-21 میں اس شعبے کی برآمدات سے 1.7ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا، اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے دس مہینوں کے دوران آئی سی ٹی کی قومی برآمدات میں 0.498ارب ڈالر یعنی 29فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسی طرح اپریل 2021کے مقابلے میں اپریل 2022ء میں بھی برآمدات کا حجم 29.02فیصد کے اضافہ سے 193ملین ڈالر کے مقابلے میں 249ملین ڈالر تک بڑھا ہے تاہم مارچ 2022ء کے مقابلے میں اپریل 2022ء کے دوران آئی سی ٹی کی برآمدات میں 11ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ مارچ 2022ء کے دوران اس شعبے کی برآمدات کا حجم 260ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں