پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کا پیداواری صلاحیتوں میں اضافے کے لئے 1.2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

ہفتہ 28 مئی 2022 10:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) پیداواری صلاحیتوں میں بہتری اور اضافہ کے لئے 1.2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

(جاری ہے)

پی آر ایل کے مینجنگ ڈائریکٹر اور ای ای او زاہد میر نے کہاہے کہ کمپنی کی انتظامیہ نے پیداواری صلاحیت میں جدت،بہتری اور اضافہ کے لئے 1.2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کی ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی پیداواری صلاحیت 50 ہزار بی پی ڈی کے مقابلہ میں دوگنااضافہ ایک لاکھ بی پی ڈی یومیہ تک بڑھے گی جبکہ ہائیڈرو سکمنگ میں بھی کمی لائی جائے گی۔

انہوں نے مزیدکہاکہ یورو وی مصنوعات کی عالمی معیار کے مطابق تیاری کے حوالے سے جدت اور توسیع کا منصوبہ پانچ سال میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔ زاہد میر نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے فرنس آئل کی پیداوار میں بھی موجود 30 فیصد کی شرح کے مقابلہ میں نمایاں کمی ہو گی جبکہ خام تیل سے ڈیزل اور پٹرول کی پیداوار بھی بڑھ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی آر ایل کی پیداوار کے فروغ سے پٹرولیم مصنوعات کی مقامی ضروریات کی تکمیل میں بھی مدد ملے گی جبکہ اس سے کمپنی کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہو گا۔\395

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں