موبائل فونز کی درآمدات میں 0.29فیصد کمی ہوئی ہے،پی بی ایس

اتوار 3 جولائی 2022 10:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2022ء) موبائل فونز کی درآمدات میں 0.29فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق مئی 2022 کے دوران درآمدات کی مالیت 26.8ارب روپے رہی ہے جبکہ مئی 2021 میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 26.9ارب روپے رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح مئی 2021کے مقابلہ میں مئی 2022 کے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 0.1ارب روپے یعنی 0.29فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔\395

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں