انٹر نیشنل سٹیلز کی خالص آمدن گزشتہ مالی سال کے پہلے 9ماہ میں 4فیصد اضافہ

اتوار 3 جولائی 2022 10:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2022ء) انٹر نیشنل سٹیلز لمیٹڈ (آئی ایس ایل) کی خالص آمدن مالی سال2022 کے پہلے 9ماہ میں 4فیصد بڑھ گئی۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2021 میں جولائی تا مارچ21۔ 2020 کے دوران آئی ایس ایل کو 5152ملین روپے بعداز ٹیکس آمدن ہوئی تھی جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ22۔ 2021 کیلئے کمپنی کا بعداز ٹیکس نفع 5355ملین روپے تک بڑھ گیا ۔

(جاری ہے)

اس طرح مالی سال 2021ء کے مقابلہ میں مالی سال 2022ء کے ابتدائی نو مہینوں میں انٹر نیشنل سٹیلز لمیٹڈ کے خالص منافع میں 203ملین روپے یعنی 3.94فیصد کی شرح نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں جولائی تا ستمبر2021 کے دوران آئی ایس ایل کو 2667ملین روپے بعدازٹیکس آمدن جبکہ 6.13روپے فی حصص آمدن ہوئی تھی تاہم دوسر اور تیسری سہہ ماہی کیلئے کمپنی کا خالص منافع 1556ملین روپے اور 1132ملین روپے جبکہ فی حصص آمدن 3.58روپے اور 2.6روپے فی حصص تک کم ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021 کے پہلے 9ماہ کیلئے آئی ایس ایل کو 11.84روپے فی حصص منافع ہوا تھا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں فی حصص آمدن 12.31روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔\395

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں