ٹیکس محصولات میں گذشتہ مالی سال کے دوران 42فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ، ایل ٹی او کراچی

اتوار 3 جولائی 2022 10:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2022ء) لارج ٹیکس پیئرز آفس (ایل ٹی او) کراچی کے ٹیکس محصولات میں گذشتہ مالی سال کے دوران 42فیصد بڑھوتری ہوئی ہے۔ ایل ٹی او کراچی کی رپورٹ کے مطابق یکم جولائی 2021 تا30جون 2022 کے دوران گذشتہ مسال میں ٹیکس وصولیوں کا حجم 1595ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2021 کے دوران 1124ارب روپے کے ٹیکسز وصول کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

اس طرح مالی سال 2021 کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2022 کے دوران ایل ٹی او کراچی کے ٹیکس محصولات میں مجموعی طور پر 471ارب روپے یعنی 42فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ مالی سال کیلئے بجٹ میں ایل ٹی او کراچی کو 1449ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف دیا گیا تھا تاہم دوران سال ایل ٹی او کراچی نے مقررہ ہدف سے 146ارب روپے زیادہ کے ٹیکس محصولات کئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جون 2022 کیلئے ٹیکس وصولیوں کا مقررہ ہدف 170ارب روپے تھا لیکن اس دوران بھی ایل ٹی او کراچی نے ہدف سے زیادہ 26ارب روپے کے ٹیکس محصولات کئے ہیں اور جون 2022 میں ٹیکس وصولیاں 196ارب روپے رہی ہیں۔\395

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں