ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی

ہفتہ 1 اکتوبر 2022 01:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2022ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر 2022 تک توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ایف بی آر نے ملک میں سیلاب کی موجودہ صورتحال اور مختلف تجارتی اداروں، ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور عوام کی سہولت کے پیش نظر تاریخ میں توسیع کی۔پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ایسے تمام ٹیکس دہندگان، جنہوں نے 30 ستمبر 2022 تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانا تھے ا ن کی سہولت کے لئےآخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں