رواں مالی سال جولائی تا نومبر؛صرف39 لاکھ ڈالرز مالیت کی جیولری برآمد کی جا سکی

اتوار 28 دسمبر 2014 17:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء)سونے کی درآمد پر پابندیوں کے باعث ملک سے جیولری کی برآمدات نہ ہونے کے برابر رہ گئی ،رواں مالی سال کے دوران صرف39 لاکھ ڈالرز مالیت کی جیولری برآمد کی جا سکی۔

(جاری ہے)

وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی سے نومبر تک جیولری کی برآمدات بیس کروڑ ڈالر پر موجود تھی ، تاہم موجودہ مالی سال کے دوران قیمتی پتھروں کی برآمدات 40فیصد اضافے سے 37لاکھ ٹن رہی ، ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے پابندیوں کے باعث جیولری کی برآمدات متاثر ہو رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں