پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

پیر 16 ستمبر 2024 23:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2024ء) پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 04 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 12 پیسے ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 10 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 737 روپے 94 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹر بینک مارکیٹ میں قدر 722 روپے 39 پیسے رہی، کویتی دینار کی 912 روپے 07 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 28 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 278 روپے 90 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 75 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں