مجموعی ملکی آبادی کا 10فیصد حصہ کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہے،عمران نذیر

اتوار 5 جولائی 2015 13:53

اسلام آباد ۔05جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء)غیر منافع بخش ادارے ایل سی ڈی ڈی پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمران نذیر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اداروں کے اعدادوشمار کے مطابق ملک کی مجموعی آبادی کا 10فیصد حصہ کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہے جن کی بحالی اور انہیں فنی و پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرکے ان کو معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکتا ہے ۔

اتوار کو اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایل سی ڈی ڈی پی 2009ء سے معذور افراد کی معاشی بحالی کیلئے ان کو فنی تربیت ، مہارتیں اور روز گار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے سرگر م ہے اور ادارہ صوبہ خیبر پختونخوا کے بارہ اضلاع کے علاوہ سیالکوٹ ، چکوال ، سکردو ، ٹیکسلا ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں اپنے اشترا کی اداروں کی معاونت سے تین ہزار سے زائد معذور افراد کو باعزت روز گار کی فراہمی میں مدد دے چکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایل سی ڈی ڈی پی روز گار کی اہمیت اور ضرورت کے حوالے سے معاشرے کے مختلف طبقات بالخصوص تربیتی اداروں اور ملازمتیں فراہم کرنے والے اداروں کی مدد سے متعدد اقدامات کر رہا ہے ۔ ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ ایل سی ڈی ڈی پی کے دائرہ کار کو دیہی علاقوں تک توسیع دینے کے پروگرام پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ ملک کے دور دراز اور دشوار گزار دیہی علاقوں میں معذور افراد کی بحالی اور روز گار کی فراہمی میں معاونت کی جاسکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں