حکومت جی ایس پلس ملنے کے باوجود یورپ کو 25ارب ڈالر ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کرنے میں ناکام

پیر 6 جولائی 2015 18:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) یورپی یونین کی طرف سے جی ایس پی پلس ملنے کے باوجود ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں متواتر کمی واقع ہوئی ہے حکومت ٹیکسٹائل برآمدات کا پچیس ارب کا ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ اس بات کا انکشاف وفاقی سیکرٹری ٹیکسٹائل نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں جمع کی گئی ایک رپورٹ میں کیا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق یورپی یونین میں ٹیکسٹائل مصنوعات میں کمی 9.6فیصد واقع ہوئی جو مجموعی طور پر 9.4ارب ڈالر بنتی ہے وفاقی حکومت اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں اٹھا رہی ہے وفاقی سیکرٹری نے اس کمی کی متعدد وجوہات ظاہر کی ہیں جن میں کوالٹی میں کمی سرمایہ کی کمی اور ناقص مشینری اور غیر ہنر بند افرادی قوت ہے پاکستان میں کل 4639 ٹیکسٹائل ملیں ہیں جن میں سے 286 ملیں بند ہوچکی ہیں ملک میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ملیں اپنا پیداواری ہدف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام نظر آتی ہیں حالیہ ٹیکسز کے بعد اس شعبہ پر مزید سو ارب روپے کا مالی بوجھ وزیر خزانہ نے ڈال دیا ہے دستاویزات میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکسٹائل شعبہ کو بحران سے نکالنے کیلئے انقلابی اقدامات کئے جائیں بالخصوص ملوں کو بلاتعطل بجلی اور سرمایہ فراہم کیاجائے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں