پنجاب حکومت کے زیر اہتمام کاروباری و سرمایہ کاری مواقع کے حوالے سے دوسرا دو روزہ بین الاقوامی سیمینار اپریل میں ہوگا

بدھ 8 فروری 2017 11:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) پنجاب حکومت کے زیر اہتمام کاروباری و سرمایہ کاری مواقع کے حوالے سے دوسرا دو روزہ بین الاقوامی سیمینار اپریل میں ہوگا۔ سیکرٹری صنعت ، تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹرمجتبیٰ پراچہ کے مطابق دو روزہ عالمی سیمینار کا انعقاد12 اور13 اپریل2017ء کو ہوگا جبکہ اس موقع پر نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے ایوانہائے صنعت وتجارت کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے تاکہ صوبہ میں تجارتی و سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ٹیکسٹائلز، آئی ٹی، زراعت ، فرنیچر، چمڑے کی مصنوعات، کھیلوں کے سامان اور آلات جراحی کے شعبوں پرخصوصی توجہ دی جائے گی جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں