ایف بی آرکے 20 گریڈکے آفیسر محبوبہ رزاق نے ڈی جی او پی ایس ودہولڈنگ ایف بی آر کا چارج سنبھال لیا

بدھ 8 فروری 2017 14:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی گریڈ20 کی ان لینڈ ریونیو آفیسر محبوبہ رزاق نے ڈائریکٹر جنرل(او پی ایس) ودہولڈنگ ایف بی آر کا چارج سنبھال لیا ہے،اس سے قبل یہ چیف ودہولڈنگ ایف بی آر کے عہدے پر تعینات ہیں،ایف بی آر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ20کی ان لینڈ ریونیو آفیسر محبوبہ رزاق نے ڈائریکٹر جنرل او پی ایس ودہولڈنگ کا چارج سنبھال لیا ہے،اسی طرح گریڈ 19کی ان لینڈ آفیسر ایڈیشنل کمشنر آئی آر لارج ٹیکس پیز یونٹ ٹو کراچی سے تبادلہ کرکے ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی آر ڈائریکٹوریٹ آف آئی او سی او۔

(جاری ہے)

آئی آر کراچی کردیا گیا ہے۔ایف بی آر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چار افسران اپنی عمر پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہوگئے ان میں عارف علی درانی،اشرف نور،شیرعلی خان،فضل حمید،طارق مسعود شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں