اوپن یونیورسٹی8 اہم شہروں میں"ایف ایم ریڈیو سٹیشنز "قائم کرے گی

ایف ایم ریڈیو سٹ کراچی ،ْ لاہور،ْ کوئٹہ ،ْ ملتان ،ْ بہاولپور ،ْ میرپور ،ْ پشاور اور ڈی جی خان میں ٹرانسمیٹرز نصب کئے جائیں گے

جمعرات 24 مئی 2018 20:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے 13لاکھ طلبہ کو "وائس آف اے آئی او یو ایف ایم 91.6 "کی تعلیمی نشریات پہنچانے کے لئے ملک کے 8۔ بڑے شہروں میں ایف ایم ریڈیو سٹیشنز قائم کئے جائیں گے ،ْ اس حوالے سے کراچی ،ْ لاہور،ْ کوئٹہ ،ْ ملتان ،ْ بہاولپور ،ْ میرپور ،ْ پشاور اور ڈی جی خان میں ٹرانسمیٹرز نصب کئے جائیں گے۔

وائس آف اے آئی او یو ایف ایم 91.6 کی ریڈیو نشریات فی الحال راولپنڈی/اسلام آباد میں 60کلومیٹر کے رینج میں سنی جاسکتی ہے ،ْ ٹرانسمیٹرز لگانے سے ملک کے تمام حصوں میں یونیورسٹی کی ایف ایم نشریات سنی جاسکیں گی۔طلبہ کو یونیورسٹی کے پیغامات فوری طور پر پہنچانے کے لئے ویب ٹی وی کو بھی اپ گریڈ کردیا گیاہی"ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے یونیورسٹی کی ریڈیو نشریات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی ،ْ اعجاز احمد کے مطابق وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر ریڈیو نشریات کے اوقات کار میں اضافہ کیا گیا ہے اب یہ نشریات صبح 9۔بجے سے رات 9۔بجے تک جاری رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم یونیورسٹی کی ریڈیو نشریات پیش کرنے کے لئے طلبہ اور اساتذہ کو مدعو کرتے ہیں۔ اعجاز احمد کے مطابق فیس بک کے ذریعہ بھی اِن نشریات تک رسائی فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر کی ہدایت پر ہم نے اردو کے علاوہ مقامی زبانوں میں بھی نشریات کا آغاز کیا ہے۔ وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے زیر قیادت یونیورسٹی طلبہ کے سپورٹ سسٹم کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے مختلف اقدامات کررہی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ کی دہلیز پر تمام تعلیمی خدمات پہنچانے کے بنیادی مقصدکے حصول کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر اختیار کئے ہوئے ہے۔

یہی وجہ ہے کہ داخلہ فارم جمع کرانے کے کچھ ہی عرصے کے بعد یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب طلبہ و طالبات کے کوائف فراہم کردئیے جاتے ہیں ،ْ طلبہ کے داخلہ فارم میں اگر کسی قسم کی کمی بیشی پائی جائے تو وہ بھی یونیورسٹی ویب سائٹ پر آویزاں کر دی جاتی ہیں ۔ اسی طرح درسی کتابوں کی ترسیل ،ْ ٹیوٹرز کی تقرری ،ْ امتحانات اور نتائج کے بارے میں تمام اطلاعات بھی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بروقت فراہم کر دی جاتی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں