بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں داخلے جاری، 20 جولائی تک داخلہ فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں، اعلامیہ

پیر 16 جولائی 2018 22:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے نو کلیات کے مختلف شعبہ جات کے سو سے زائد پروگراموں میں آن لائن داخلے جاری ہیں جبکہ تین جون سے شروع ہونے والی اسلامی یونیورسٹی کی داخلہ مہم میں اب تک پندرہ ہزار سے زائد طلبہ و طالبات آن لائن داخلہ فارم جمع کرا چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ ایڈ میشن کے مطابق آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 جولائی 2018 ہے اور طلبا وطالبات سوشل سائینسز، منیجمنٹ سائینسز، بیسک اینڈ اپلائیڈسائینسز، بین الاقوامی ادارہ براے اسلامی معاشیات ، عربی ، اصول الدین ، زبان و ادب اور انجیئنرنگ و ٹیکنالوجی کے مختلف شعبہ جات کے بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ بھیج سکتے ہیں ۔

جاری داخلہ مہم کے حوالے سے شعبہ ایڈ میشن کا کہنا تھا کہ آئندہ سمسٹر کے لئے آنے والے داخلہ فارموں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سمسٹر فال میں طلبہ و طالبات کی دلچسپی گذشتہ سال کے مقابلہ میں دوگنی ہے ۔ آن لائن ایڈمیشن کے لئے داخلہ فارم اور تفصیلات جامعہ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں