کامسیٹس یونیورسٹی کے 650 ملازمین کی مستقلی کے احکامات جاری

جمعرات 19 جولائی 2018 23:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے یونیورسٹی کے 650 ملازمین کی مستقلی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری پریس ریلیز میں ریکٹر یونیورسٹی نے ملازمین کے نام مبارکباد کے پیغام میں زور دیا کہ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں میرٹ کے بنیادی نظام پر عمل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی محنت سے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد آج پاکستان میں ایک عالمی معیار کا ادارہ بن چکی ہے۔ اس موقع پر ملازمین نے ریکٹر یونیورسٹی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں