منسٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام کا اکنایسٹ کے تعاون سے اپنی طرز کے پہلے تربیتی پروگرام ڈیجی سکلز کا انعقاد

جمعہ 20 جولائی 2018 15:04

منسٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام کا اکنایسٹ کے تعاون سے اپنی طرز کے پہلے تربیتی پروگرام ڈیجی سکلز کا انعقاد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) منسٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام نے اکنایسٹ کے تعاون سے اپنی طرز کے پہلے تربیتی پروگرام ڈیجی سکلر کے پہلے بیچ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا اس موقع پر وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام یوسف شیخ اور سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام بھی موجود تھے ۔

منصوبے کے تحت سات بیچ بنائے گئے ہیں جن میں سے پہلے بیچ کا باقاعدہ آغاز یکم اگست 2018 سے ہو رہا ہے پہلے بیچ میں پیش کئے جانے والے کورسز میں فری لائسنگ ڈیجیٹل مارکیٹنگ ، ای کامرس مینجمنٹ لٹریسی شامل ہین آئندہ پیش کئے جانے والے کورسز میں سرچ انجن آپٹمائزیشن ، آٹو کیڈ ورڈ پریس ، کوئیک بکس ، گرافکس ڈیزائن ایتورائننگ شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام یوسف شیخ نے اس منصوبے کے حوالے سے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ۔

ڈیجی سکلو خاص طور پر شرکاء کے لئے ضروری معلومات ، ہر ٹولز اور ٹیکنک سے آراستہ کیا گیا ہے تاکہ فری لانسنگ ، روزگار اور کاروبار کے زیادہ سے زیادہ مواقع سے فائدہ اٹھایا جا سکے ۔ اس پروگرام کے ذریعے ہم دنیا بھر مین فری لانسنگ سرفہرست آنے کا عزم رکھتے ہیں۔اس موقع پر کام کا مستقبل کے نام سے ایک پینل ڈسکشن میں ، آگنایسٹ کے سی ای اور یوسف حسین نے کہاکہ ’’ ہمارا خواب ہے کہ ڈیجی سکلور پاکستان کو کارسیرا ( COURSARA) (بین اقوامی معیار کا آن لائن لرئنگ پورٹل) بن جائے ۔

یہ اپنے مواد تربیت کے طریقہ کار آن لائن کوچز اور شرکاء کی شمولیت کو برقرار رکھنے کے لئے ڈیٹا اینا لینکس کے استعمال کے لحاظ سے بہت منفرد ہے ۔ Being Guru کے بانی ہشام سرراور Nshield Solutions کی مالک ضیا ایس طالب ، ڈائریکٹر پروجیکٹس سپیشل ٹینلٹ ایکسچینج پروگرام، سی ای او نیشنل فورم آف ریمن ووڈ س اپیلنجز CEO National From of Women With Disabkikties عابیہ اکرم اور سینیئر ٹیکنالوجی جرنلسٹ اسد بیگ بھی پینل ڈسکشن میں موجود تھے ۔

تقریب کی ماڈریز اور ایپی فینی کی شریک بانی مس ثمر حسن نے کہا کہ پروگرام میں شامل متنوع کورسز کی وجہ سے ہر کوئی بشمول گھریلو خواتین ، فری لائنسرز ، طلبہ ، TVET گریجویٹس یا کمپیوٹر کا علم رکھنے کی کوئی شرائط نہیں ہیں ۔ٹریننگ کورسز میں ای کامرس مینجمنٹ ، مرچ انجن آپٹمانزئزیشن ، کرپٹوارئنگ ورڈ پریس ، فری لانسنگ ، کوئیک ڈیجیٹل لٹریسی ، آٹو کیڈ ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور گرافک ڈیزائن شامل ہیں جو ایک ویپ پورٹل اور جامع آن لائن لرننگ سسٹم پر ہر وقت دستیاب ہیں ۔

طلبہ بآسانی اپنی مرضی کے کورسز میں رجسٹر ہو سکتے ہیں اور اپنی مصرورفیت اور آسانی کے لحاظس ے وڈیو لیکچرز کے ذریعے آن لائن تربیت حاصل کر سکتے ہیں ۔ طلبہ کو کورسز میں مشغول رکھے اور انٹیی جنٹ اسسمنٹ کے ذریعے ان کی کارکردگی کی جانچ کے لئے ایک آن لائن میکنزم بھی تیار کیا گیا ہے ۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں