چین نے 140 پاکستانی طالب علموں کو سکالرشپس دیدیں

جمعرات 16 اگست 2018 17:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) چین کی حکومت نے 140پاکستانی طالب علموں کو سکالرشپس دی ہیں،جس سے ان پاکستانی طالب علموں کو بیچلرز سے لیکر پی ایچ ڈی تک چین کی بہترین یونیورسٹیوں میں اعلی تعلیم حاصل کرنیکا موقع ملے گا۔ جمعرات کو یہاں چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کے دوران سکالر شپس حاصل کرنے والے 140پاکستانی طالب علموں کو ایڈ مشن لیٹرز دیدئے گئے، سکالر شپس وزارت بین الصوبائی رابطہ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی سفارشات پر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں پاکستان میں چین کے سفیر یاو جنگ ،ڈپٹی چیف آف مشن لی جیان ژاو،ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے حکام نے شرکت کی۔پاکستانی طالب علم چین کی مختلف یونیورسٹیوں میں کمپیوٹر سائنس،ٹیکنالوجی،بزنس ایڈمنسٹریشن، فنانس، فزیکل کمیسٹری، آرکیٹکچر، سول انجینئرنگ، براڈ کاسٹنگ کمیونیکشن، انٹر نیشنل لاء، جرنلزم اور دیگر شعبوں میں اعلی تعلیم حاصل کرینگے۔ چینی سفیر نے کامیاب طالب علموں کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ یہ طالب علم چین میں دوران تعلم اپنے ملک کے خیر سگالی سفیروں کا کردار ادا کرینگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں