مشرق وسطیٰ کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لئے اوپن یونیورسٹی کا تعلیمی منصوبہ

سعودی عرب ،ْ کویت ،ْ قطر ،ْ متحدہ عرب امارات ،ْ عمان ،ْ بحرین اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے تعلیمی پروگرامز میںداخلے جاری

پیر 20 اگست 2018 13:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) ملک کے چاروں صوبوں ،ْ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2018میں بنیادی تعلیم سے لے کر پی ایچ ڈی کی سطح تک کے پروگرامزمیں داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 5۔ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ اس سمسٹر میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے لئے بھی تعلیمی پروگرامز شامل ہیں۔

سعودی عرب ،ْ کویت ،ْ قطر ،ْ متحدہ عرب امارات ،ْ عمان ،ْ بحرین اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے جن پروگرامز میں داخلے پیش کئے گئے ہیں ان میں میٹرک )جنرل(،ْ انٹرمیڈیٹ )جنرل و کامرس(،ْ بیچلر پروگرام )جنرل ،ْ کامرس ،ْ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسسز ،ْ ماس کمیونی کیشن(،ْ بی ایڈ )ڈیڑھ سالہ(،ْ ایم بی ای)کامن ویلتھ آف لرننگ(کے علاوہ عربی بول چال ،ْ اللسان العربی اور پروفیشنل شارٹ کورسسز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان ممالک میں مقیم پاکستانی اب ان میں سے کسی بھی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے اپنا داخلہ فارم مع مقررہ فیس5۔ستمبر2018ء تک جمع کراسکتے ہیں۔داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹس http://del.aiou.edu.pkاور [email protected]سے ڈائون لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔علاوہ ازیں ان ممالک میں مقیم طلبہ و طالبات داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف اوورسیز ایجوکیشنل پروگرامز اینڈ ای لرننگ ،ْ کمرہ نمبر LG-08،ْ آئی سی ٹی بلڈنگ ،ْ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیکٹر H-8،ْ اسلام آباد سے رابطہ کرسکتے ہیں یا ان سے فون نمبر +92-51-9250175 , +92-51-9057165پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں