اوپن یونیورسٹی کے امتحانات8 اکتوبرسے شروع ہوں گے

ملک کے مختلف حصوں میں850۔امتحانی مراکز قائم کردئیے گئے ہیں ،ْ امتحانات کی نگرانی کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل

بدھ 26 ستمبر 2018 18:05

اسلام آباد 26-ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار 2018ء کے میٹرک ،ْ ایف ای/ایف ایس سی/ڈپلومہ ان ایجوکیشن/اوپن ٹیک ،ْ اے ٹی ٹی سی ،ْ پی ٹی سی ،ْ سی ٹی اور بی ایڈ )اولڈ(پروگرامز کے فائنل امتحانات8۔اکتوبر سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے۔طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپ ارسال کئے جارے ہیں۔

طلبہ و طالبات رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی ڈائون لویڈ کرسکتے ہیں۔ وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر طلبہ و طالبات کو قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے شعبہ امتحانات نے ضلع اور تحصیل سطح پر 850۔ امتحانی مراکز قائم کردئیے ہیں۔ وائس چانسلر کی واضح احکامات پرامتحانات کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز میں سخت نگرانی کا نظام بھی نافذ کردیا گیا ہے اور اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر کی ہدایت پر امتحانی مراکز میں طلبہ کو ہر قسم کی ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق اُمیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کمرہ امتحان میں پہنچنے سے پہلے رول نمبر سلپ پر درج ہدایات غور سے پڑھیں۔ ایسا کرنا خود اُن کے لئے بہت مفید ثابت ہو گا۔ علاوہ ازیں طلبہ و طالبات کو فائنل امتحان میں شرکت کے لئے نادرا کا جاری کردہ قومی شناختی کارڈ بھی اپنے ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں